کراچی،18جنوری(ایجنسی) پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کو ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے بلوچ قوم پرست رہنما نواب اکبر اکبر بگٹی کی 2006 میں ہوئے قتل کے معاملے میں پیر کو بری کر دیا.
عدالت نے اکبر بگٹی کے بیٹے نوابزادہ جمیل بگٹی کی، والد کی قبر کشائی کی درخواست مسترد کردی اور تقریباً پانچ
سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پرویز مشرف، اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کو کیس سے بری کردیا۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے اہم رہنما نواب اکبر خان بگٹی 26 اگست 2006 کو کوہلو میں اس وقت کے صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کے حکم پر کیے جانے والے ایک کریک ڈاؤن میں اس وقت ہلاک ہوگئے تھے، جب وہ ایک غار میں پناہ لیے ہوئے تھے۔